0

چیئرمین سینیٹ کا انتخاب کل ہوگا، پی پی نے رابطے تیز کر دیے،جیالوں کے لئے اہم خبر آگئی

چیئرمین سینیٹ کا انتخاب کل ہو گا جس کے لیے پاکستان پیپلز پارٹی نے رابطوں کا عمل تیز کر دیا ہے اور خصوصی کمیٹی سیاسی جماعتوں سے رابطے کر رہی ہے۔2 اپریل کو ایوان بالا کے انتخابات کے بعد چیئرمین سینیٹ کا انتخاب کل ہوگا۔ پی پی کی جانب سے یوسف رضا گیلانی چیئرمین سینیٹ کے امیدوار ہیں جنہیں حکومتی اتحاد کی حمایت بھی حاصل ہے۔ دوسری جانب پیپلز پارٹی نے بھی چیئرمین سینیٹ کے انتخاب کے معاملے پر ذاتی رابطوں کا عمل تیز کر دیا ہے۔اور اس سلسلے میں پارٹی کی قائم کردہ خصوصی کمیٹی کے ارکان مختلف سیاسی جماعتوں سے رابطے میں ہیں۔ شیری رحمان اور نوید قمر جو پیپلز پارٹی کی خصوصی کمیٹی کے رکن ہیں نے چیئرمین سینیٹ کے امیدوار یوسف رضا گیلانی سے رابطہ کر کے الیکشن کرانے کا کہا۔ شیری رحمان کا کہنا ہے کہ یوسف رضا گیلانی کو سینیٹ میں واضح حمایت حاصل ہے اور پیپلز پارٹی اتحادیوں کے ساتھ مل کر کل سینیٹ میں اپنی واضح برتری ثابت کرے گی۔ چیئرمین سینیٹ بننے پر جشن منائیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں