0

ورلڈ بینک نے پاکستان میں 2 منصوبوں کیلیے 149.7 ملین ڈالرز کی منظوری دے دی

اسلام آباد: ورلڈ بینک کے بورڈ آف ایگزیکٹو ڈائریکٹرز نے پاکستان کے دو منصوبوں “ڈیجیٹل اکانومی” اور “فلڈ پروٹیکشن” کے لیے 149.7 ملین ڈالر کی فنانسنگ کی منظوری دے دی ہے۔ ڈیجیٹل اکانومی اینہانسمنٹ پراجیکٹ کے لیے 78 ملین ڈالر مختص کیے گئے ہیں، ٹیکنالوجی اور ڈیٹا پر مبنی فیصلہ سازی کے ذریعے مالیاتی نظام کو بہتر بنایا جائے گا۔ اس منصوبے کے ذریعے سرکاری اداروں کی ڈیجیٹلائزیشن کے نتیجے میں معاشی کارکردگی، ہم آہنگی اور شفافیت میں بہتری آئے گی۔سندھ میں بیراجوں کی بہتری کے منصوبے کے لیے 71.7 ملین ڈالر مختص کیے گئے ہیں جس سے سیلاب کی روک تھام کو یقینی بنایا جائے گا۔ یہ منصوبہ نہری نظام کی لچک میں اضافہ کرے گا اور شدید سیلاب اور خشک سالی کے منفی اثرات کو کم کرے گا۔خصوصی سرمایہ کاری کی سہولت کونسل (SIFC) ملک میں غیر ملکی سرمایہ کاری کو راغب کرنے اور ماحولیاتی آلودگی سے پیدا ہونے والی آفات کے خلاف خود کو مضبوط کرنے کے لیے ٹیکنالوجی پر مبنی مالیاتی حل تلاش کرنے کے لیے پرعزم ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں