0

برآمدات بڑھانی ہوں گی، معاشی ترقی کے لیے ڈالر ضروری ہے، ڈالر چلے گا تو ترقی ختم ہو جائے گی، وزیر خزانہ کے بیان نے سب کو حیران کر دیا

حکومت رواں مالی سال کے آخر تک آئی ایم ایف سے نیا معاہدہ کرنے کی کوشش کر رہی ہے،وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ برآمدات میں اضافہ کرنا ہوگا، ملک میں معاشی ترقی کے لیے ڈالر کا ہونا ضروری ہے، ڈالر ہیں تو باقی دنیا سے چیزیں خریدیں اور پاکستان لائیں اور خرچ کریں، معاشی ترقی بڑھ جاے گا. ڈالر ختم ہوا تو ترقی رک جائے گی اور پھر آئی ایم ایف سے مدد مانگنی پڑے گی۔محمد اورنگزیب نے پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا دورہ کیا، اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ موجودہ مالیاتی بحران کو برآمدات بڑھا کر حل کیا جاسکتا ہے، برآمدات بڑھانے کے لیے ماحول فراہم کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے۔انہوں نے کہا کہ مشاورت سے کئے گئے درست فیصلوں سے سازگار ماحول فراہم کر کے برآمدات میں اضافہ کیا جا سکتا ہے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ آئی ایم ایف کے ڈائریکٹر میڈیا نے نئے پروگرام پر بات کرنے پر رضامندی ظاہر کی ہے تاہم ایک سوال یہ بھی ہے کہ نئے معاہدے کے بعد کیا ہو گا۔انہوں نے کہا کہ حکومت کی کوشش ہے کہ رواں مالی سال کے آخر تک آئی ایم ایف کے ساتھ نیا معاہدہ کیا جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں