0

بیٹیوں کی اچھی تربیت کرنا دین کی بہترین خدمت ہے: شاہد آفریدی نے اور کیا کہا ؟شائیقن کے اہم خبر آگئی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور مایہ ناز آل راؤنڈر شاہد خان آفریدی نے ایک بار پھر بیٹیوں کی زندگی میں اہمیت بتا دی ہے۔شاہد آفریدی نے فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر سعودی عرب سے تعلق رکھنے والی اپنی سب سے چھوٹی بیٹی عروہ کے ساتھ اپنی کچھ تصاویر شیئر کی ہیں۔ان تصاویر کو شیئر کرتے ہوئے انہوں نے کیپشن میں لکھا کہ ’میں اپنی زندگی کی روشنی کے ساتھ عمرے پر جا رہا ہوں، میری سب سے چھوٹی بیٹی‘۔انھوں نے لکھا کہ ’میں تمام بیٹیوں کے والدین کے لیے دعا گو ہوں کہ بیٹیاں اللہ کی رحمت ہوتی ہیں، اس لیے ان کی تمام خواہشات کو پورا کرنا اور انھیں اچھی تعلیم دینا دین کی بہترین خدمات میں سے ایک ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں