0

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان کی تبدیلی پر مصباح الحق کا ردعمل

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان مصباح الحق کا کہنا ہے کہ پاکستان میں کپتانی میں تبدیلی کا طریقہ انتہائی ناگوار ہے جس سے کھلاڑی متاثر ہوتے ہیں۔ سابق ہیڈ کوچ مصباح الحق نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کپتان کو جس طرح تبدیل کیا گیا وہ پہلے بھی غلط تھا اور اب بھی غلط ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس تمام اسٹار کھلاڑی ہیں، بابر اعظم بھی اسٹار ہیں اور شاہین آفریدی بھی اسٹار ہیں۔ ہماری خواہش ہے کہ ٹیم اچھی کارکردگی دکھائے۔ کوچز کے حوالے سے مصباح الحق کا کہنا تھا کہ جو بھی فیصلہ کریں سوچ سمجھ کر کریں، یہ نہ سوچیں کہ ہمیں غیر ملکی کوچ لانا پڑیں گے یا ہم مقامی کوچز لیں گے، دیکھتے ہیں پاکستان کرکٹ ٹیم کو کس کوچ کی ضرورت ہے۔ ، جو بہترین ہو سکتا ہے اور ٹیم کو سنبھال سکتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں