0

امریکی صدر جوبائیڈن کا اسرائیلی وزیراعظم کو فون

امریکی صدر جو بائیڈن نے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو سے کہا ہے کہ وہ غزہ میں شہریوں کے تحفظ کے لیے اقدامات کو یقینی بنائیں۔امریکی میڈیا کے مطابق صدر جو بائیڈن نے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو سے ٹیلی فونک رابطہ کیا، دونوں رہنماؤں نے غزہ کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔امریکی صدر نے کہا کہ امریکا اسرائیل کو درپیش خطرات پر اس کے ساتھ ہے۔امریکی صدر جو بائیڈن نے مزید کہا کہ غزہ کی مجموعی انسانی صورتحال ناقابل قبول ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں