0

شاہین آفریدی کو ہمیشہ کپتانی سے دور رکھنے کی کوشش کی، شاہد آفریدی

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ شاہین آفریدی کو ہمیشہ کپتانی سے دور رکھنے کی کوشش کی، خود سمیت کئی سابق کپتانوں کا انجام اچھا نہیں ہوا۔اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ میں چاہتا ہوں کہ شاہین آفریدی اپنی کرکٹ پر توجہ دیں۔ شاہین آفریدی کو لاہور قلندرز کی کپتانی کی پیشکش ہوئی تو میں نے کہا کہ دور رہو۔شاہد آفریدی نے کہا کہ شاہین آفریدی نے کپتانی کے معاملے میں میری بات نہیں سنی۔قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان کا مزید کہنا تھا کہ سابق چیئرمین پی سی بی نے محمد رضوان کو وائٹ بال کا کپتان بنانے کا مشورہ دیا تھا۔شاہد آفریدی نے کہا کہ انہوں نے پی سی بی کو بابر اعظم کو ٹیسٹ کپتان برقرار رکھنے کا مشورہ دیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں