0

ایران کے حملے کا خدشہ، اسرائیلی ایئر ڈیفنس ہائی الرٹ

شام کے دارالحکومت دمشق میں ایرانی سفارت خانے پر حملے کے بعد اسرائیل نے ایران کی جانب سے ردعمل کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔اسرائیلی اخبار کا کہنا ہے کہ اسرائیل نے ایرانی ردعمل کے خدشے کے پیش نظر فضائی دفاعی نظام کو ہائی الرٹ کر دیا ہے۔اسرائیلی اخبار کا کہنا تھا کہ اسرائیلی فوج نے ریزرو فوجیوں کو بھی بلایا ہے۔دمشق میں ایرانی سفارت خانے پر اسرائیل کا فضائی حملہ، 7 ایرانی فوجی اہلکار شہید ہوگئے۔واضح رہے کہ اسرائیل نے شام کے دارالحکومت دمشق میں ایرانی سفارت خانے پر میزائل حملہ کیا تھا جس میں سفارت کاروں سمیت 8 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔ایرانی میڈیا کا کہنا ہے کہ اسرائیل نے دمشق میں ایرانی سفارت خانے کے قونصلر سیکشن پر حملہ کر کے عمارت کو تباہ کر دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں