0

اقوام متحدہ؛ اسرائیل کواسلحے کی فروخت پرپابندی کی پاکستانی قرارداد پربحث آج ہوگی

نیویارک: اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل آج اسرائیل کو ہتھیاروں کی فروخت پر پابندی کی پاکستان کی قرارداد پر بحث کرے گی۔پاکستان کی طرف سے پیش کردہ قرارداد کے مسودے میں غزہ میں نسل کشی کے خطرے کا حوالہ دیتے ہوئے اسرائیل پر ہتھیاروں کی پابندی کا مطالبہ کیا گیا ہے۔پاکستان نے اقوام متحدہ کے 56 میں سے 55 رکن ممالک کی جانب سے اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کو قرارداد کا مسودہ پیش کیا تھا۔ بولیویا، کیوبا اور جنیوا میں فلسطینی مشن بھی مشترکہ طور پر قرارداد پیش کرنے میں شریک ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں