0

روہت شرما کو ممبئی انڈینز کی کپتانی واپس مل سکتی ہے! سابق بھارتی کرکٹر

سابق بھارتی کرکٹر نے کہا ہے کہ پانڈیا کی قیادت میں آئی پی ایل میں مسلسل تین شکستوں کے بعد ممبئی انڈینز کو روہت کو دوبارہ کپتان بنانا چاہیے۔آئی پی ایل میں اس بار بھی ممبئی انڈینز کی شروعات اچھی نہیں رہی لیکن اس سال کچھ عجیب صورتحال دیکھنے کو مل رہی ہے کیونکہ ہاردک پانڈیا پلان کے مطابق کپتانی کرنے میں ناکام دکھائی دے رہے ہیں۔ہندوستان کے سابق بلے باز منوج تیواری کا ماننا ہے کہ ہاردک پانڈیا دباؤ میں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آل راؤنڈر نے پہلے دو میچوں میں بولنگ کی لیکن تیسرے میچ میں بولنگ نہیں کر رہے تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں