0

فیروز خان اور ان سے متعلق بات کرنا پسند نہیں ، فائق خان

کراچی: اداکار فائق خان کا کہنا ہے کہ وہ فیروز خان کو پسند نہیں کرتے اور ان کے بارے میں بات نہیں کرنا چاہتے۔اداکار نے کہا کہ میں خود کو انڈر ریٹیڈ سمجھنے کی وجہ یہ ہے کہ آج انڈسٹری میں ٹیلنٹ کی تعریف کی بجائے اقربا پروری ہے۔ جب آپ بہت کچھ برداشت کرتے ہیں، تو آپ بڑا سوچنا شروع کر دیتے ہیں اور زیادہ محنت کرتے ہیں، اور میں نے یہی کیا۔فائق خان نے کہا کہ وہاج علی آج کے بہترین اور سب سے زیادہ پسند کیے جانے والے اداکار ہیں جب کہ بلال عباس کا شمار بھی پاکستان کے ٹاپ اداکاروں میں ہوتا ہے۔ یہ اداکار بڑے جذبے اور توانائی کے ساتھ کام کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ فہد مصطفیٰ اس وقت بہت اچھے انسان اور سپر اسٹار ہیں۔ ہمایوں سعید کبھی کسی کو نقصان نہیں پہنچاتے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں