0

کے پی حکومت کا صوبے میں مستحق افراد کو عید پیکج دینے کا فیصلہ،شہری خوشی سے نہال

خیبرپختونخوا حکومت نے صوبے کے مستحق افراد کو عید پیکج دینے کا فیصلہ کیا ہے۔صوبائی کابینہ نے مستحق افراد کو عید پیکج دینے کی منظوری دے دی۔صوبائی اسمبلی کے ہر حلقے میں ایک ہزار مستحق افراد کو 10، 10 ہزار روپے لاگت کے پیکیج کے تحت دیے جائیں گے۔ذرائع کے مطابق صوبے میں مستحق افراد کی عید کو بہتر بنانے اور انہیں مہنگائی سے بچانے کے لیے اقدامات کیے گئے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں