0

خسرہ کی وبا نے 4 بچوں کی جان لے لی

ٹنڈوالہٰیار میں خسرہ نے ڈیرے ڈال لیے ہیں اور 4 معصوم جانیں لے لی ہیں جبکہ 3 کی حالت تشویشناک ہے جنہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ٹنڈوالہٰیار کے نواحی گاؤں چندرو میو راجپوت میں خسرہ کی بیماری نے چار افراد کی جان لے لی، تین بچے بھی متاثر ہیں۔ تشویشناک حالت میں سول اسپتال منتقل، جاں بحق ہونے والوں میں تین بہن بھائی بھی شامل ہیں۔ جاں بحق ہونے والوں میں 5 سالہ اقرا، 3 سالہ عاشق اور آصف شامل ہیں۔جبکہ متاثرہ افراد میں 5 سالہ عادل، 3 سالہ عاطف اور 6 سالہ اشفاق شامل ہیں جنہیں تشویشناک حالت میں حیدرآباد کے سول اسپتال منتقل کردیا گیا۔ واقعے کے بعد محکمہ صحت کے ڈی ایچ او کا کہنا تھا کہ ٹیمیں تشکیل دے کر متاثرہ علاقے میں بھیج دی گئی ہیں۔ سول ہسپتال ٹنڈوالہیار میں ایمرجنسی نافذ کر کے وارڈ بھی قائم کر دیا گیا ہے۔ جبکہ متاثرہ علاقے میں ایک وارڈ بنایا گیا ہے جہاں 9 سال تک کے بچوں کو خسرہ کی ویکسین دی جائے گی جو تین دن تک جاری رہے گی۔

کیٹاگری میں : صحت

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں