0

پانامہ کیس میں نواز شریف کو اقامہ پر سزا دینا غلطی تھی، علیمہ خان نے دو ٹوک بات کہہ دی

تحریک انصاف عمران خان کی بہن علیمہ خان نے کہا کہ پاناما کیس میں نواز شریف کو اقامہ پر سزا دینا ججز کی غلطی تھی۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان کا کہنا تھا کہ 6 ججز کے خط نے بہت سے لوگوں کو بے نقاب کیا، جب تک ججز انصاف کے لیے کھڑے نہیں ہوں گے انصاف نہیں ہوگا، جج افتخار چوہدری کے ساتھ ہیں۔ آج کھڑے ہو کر وکلا ان ججز کے ساتھ یکجہتی کے لیے کھڑے ہوں، علیمہ خان نے یہ بھی کہا کہ پانامہ کیس میں جج نے غلطی کی، اس کیس میں سزا اقامہ تھی۔نواز شریف کو اصل کیس میں سزا نہیں ہوئی، اصل کیس میں سزا ہوئی ہوتی تو آج اس طرح نہ چل رہے ہوتے۔ علیمہ خان نے کہا کہ کیس سنیں تو اسد مجید کے بیان سے کوئی شک نہیں رہے گا، سائفر کیس میں 10 سال کی سزا اور غداری کیس دفن ہو جائے گا، یہ کیس ڈونلڈ لو کو بچانے کے لیے چلایا جا رہا ہے، کہتی تھی. سوال کرتے ہوئے مزید کہا کہ سائفر کی نو کاپیاں تھیں، پوچھیں کتنی واپس کی گئیں، سائفر کی باقی کاپیاں کہاں ہیں؟

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں