0

عمران خان پر پہلے بھی حملہ ہو چکا ہے، ایک اور بڑے حادثے کے متحمل نہیں ہو سکتے،عدالت سے اہم خبر آگئی

لاہور ہائیکورٹ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے بانی عمران خان پر پہلے بھی حملہ ہو چکا ہے، ہم مزید کسی بڑے حادثے کے متحمل نہیں ہو سکتے۔ لاہور ہائیکورٹ میں سابق وزیراعظم کو جیل میں سیکیورٹی فراہم نہ کرنے کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی۔ ایڈووکیٹ جنرل۔ پنجاب خالد اسحاق نے درخواست قابل سماعت ہونے پر اعتراض کیا۔ ایڈووکیٹ جنرل پنجاب نے کہا کہ سیکیورٹی خدشات کے حوالے سے رپورٹ طلب کریں گے۔ خالد اسحاق نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی ہو یا اللہ دتہ، ہم ان کی سیکیورٹی کے ذمہ دار ہیں۔ اےاس موقع پر چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے ریمارکس دیئے کہ ہم مزید کسی بڑے حادثے کے متحمل نہیں ہو سکتے۔ عدالت نے کہا کہ پہلے لیاقت علی خان اور پھر بے نظیر بھٹو کو شہید کیا گیا۔ لاہور ہائیکورٹ نے کہا کہ پی ٹی آئی کے بانی پر پہلے بھی حملہ ہو چکا ہے، عمران خان کو سیکیورٹی خدشات کس سطح پر ہیں؟ ایڈووکیٹ جنرل پنجاب نے کہا کہ اس درخواست کی سماعت راولپنڈی بینچ میں ہوسکتی ہے، عدالت نے کیس کی مزید کارروائی 3 اپریل تک ملتوی کردی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں