0

پی آئی اے نجکاری، جلد عالمی مارکیٹ میں اشتہار شائع ہونگے

: قومی ایئرلائن پی آئی اے فروخت کے لیے، جلد ہی بین الاقوامی مارکیٹ میں اشتہارات شائع کیے جائیں گے۔حکومت نے پی آئی اے کی نجکاری کے لیے اقدامات تیز کر دیے ہیں۔ بین الاقوامی سرمایہ کاری گروپوں سے رابطے شروع ہو گئے ہیں۔ نیلامی کی تشہیر بین الاقوامی سطح پر کی جائے گی۔ ترکی، ملائیشیا، قطر، متحدہ عرب امارات، جرمنی، فرانس اور ہالینڈ کے سرمایہ کاروں نے پی آئی اے خریدنے میں دلچسپی ظاہر کی ہے۔پی آئی اے یونین نے نجکاری کے خلاف ردعمل کی تیاریاں شروع کر دیں۔ پاکستان نے پی آئی اے کی فروخت کے لیے ورلڈ بینک انٹرنیشنل فنانس کارپوریشن کی خدمات حاصل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ پی آئی اے کے تمام جہازوں اور روٹس کے علاوہ انجینئرنگ، کیٹرنگ اور کارگو سمیت مختلف شعبے بھی معاہدے میں شامل ہوں گے۔ملک کے تین بڑے ایئرپورٹس اسلام آباد، کراچی اور لاہور کو آؤٹ سورس کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ لاہور، اسلام آباد ایئرپورٹ کو آزمائشی بنیادوں پر آؤٹ سورس کر دیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق وزارت ہوابازی کے حکام کو اہم ذمہ داریاں سونپ دی گئی ہیں۔ پاکستانی سفیروں اور سرمایہ کاروں سے بین الاقوامی کمپنیوں کے ساتھ ملاقاتیں کرکے آوٹ سورسنگ میں سرمایہ کاری پر آمادہ کیا جائے گا۔ بیرون ملک پاکستانی سفیروں کو پاکستان ایوی ایشن حکام کی جانب سے تیار کردہ ایک مخصوص بریف دیا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں