0

نئی حکومت سے مہنگائی میں کمی کی آس لگائے شہریوں کو بڑا جھٹکا ،صارفین سے آئندہ ماہ 125 ارب روپے اضافی وصول کرنے کافیصلہ

نئی حکومت نے مہنگائی میں کمی کی امید رکھنے والے شہریوں کو بڑا جھٹکا دے دیا، حکومت نے بجلی کی فی یونٹ قیمت میں 2 روپے 85 پیسے اضافے کی منظوری دے دی۔ تفصیلات کے مطابق حکومت نے آئندہ ماہ سے بجلی صارفین سے 125 ارب روپے اضافی وصول کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اگلے ماہ سے سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کے تحت 85.2 ارب روپے کی اضافی وصولی شروع ہو جائے گی۔ 75 روپے فی یونٹ قیمت میں اضافے کی منظوری، رواں مالی سال کی دوسری سہ ماہی کی ایڈجسٹمنٹ کی وصولیاں اپریل سے شروع ہوں گی. واضح رہے کہ نیپرا نے بھی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کی قیمت میں 4 روپے 99 پیسے اضافے کا فیصلہ محفوظ کر رکھا ہے۔ ماہانہ ایڈجسٹمنٹ اپریل کے بجلی کے بلوں میں وصول کی جائے گی۔ ایڈجسٹمنٹ کی وصولیوں کی مدت پوری ہو جائے گی، فی الحال صارفین دو سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کے تحت 4.43 روپے فی یونٹ ادا کر رہے ہیں، اگلے ماہ سے مارچ کی سہ ماہی کے مقابلے میں 2 روپے 75 پیسے فی یونٹ کی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ لاگو ہو گی۔ ماہانہ ایڈجسٹمنٹ 4.43 روپے کی بجائے 2.75 روپے فی یونٹ ہو گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں