0

مولانا فضل الرحمان کے قریبی ساتھی سینیٹر طلحہ محمود پیپلز پارٹی میں شامل

مولانا فضل الرحمان کے قریبی ساتھی سینیٹر طلحہ محمود نے جے یو آئی چھوڑ کر پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کر لی۔ سینیٹر طلحہ محمود نے پیپلز پارٹی کے سیکرٹری جنرل نیئر حسین بخاری سے ملاقات کی ہے۔ سابق وفاقی وزیر سینیٹر طلحہ محمود نے جے یو آئی (ف) کو خیرآباد کہہ کر پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کر لی ہے۔ طلحہ محمود پیپلز پارٹی کے پلیٹ فارم سے سینیٹ الیکشن میں حصہ لیں گے۔ طلحہ محمود نے پیپلز پارٹی کے رہنما سید نیئر حسین بخاری اور فیصل کریم کنڈی کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں