0

جذباتی مداح گراؤنڈ میں گھس کر ویرات کوہلی کے قدموں میں گرگیا

رائل چیلنجرز بنگلور اور پنجاب کنگز کے درمیان آئی پی ایل میچ کے دوران ویرات کوہلی کا جذباتی مداح گراؤنڈ میں گھس گیا۔پنجاب اور بنگلور کے درمیان آئی پی ایل 2024 کے میچ کے دوران ایم چناسوامی اسٹیڈیم میں ایک چونکا دینے والا واقعہ پیش آیا، جب ایک پرجوش مداح بھارتی سپر اسٹار بلے باز ویرات کوہلی سے ملنے کے لیے سیکیورٹی باڑ کو توڑ کر باہر نکلا۔مداح پچ پر بیٹنگ کرتے ہوئے کوہلی کو پکڑنے میں کامیاب ہوگیا اور سیکیورٹی کی مداخلت سے قبل بلے باز کے پاؤں پر گر گیا اور اس کے پاؤں چھونے لگا، جس کے بعد اس شخص نے ویرات کو گلے لگا لیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں