0

سیکورٹی فورسز کا ڈی آئی خان میں آپریشن، 4 دہشت گرد ہلاک

ڈیرہ اسماعیل خان میں سیکیورٹی فورسز نے کارروائی کرتے ہوئے 4 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے ڈی آئی خان میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر آپریشن کیا۔ آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں دہشت گردوں مصطفیٰ، قدرت اللہ اور اسلام الدین سمیت 4 دہشت گرد مارے گئے۔آئی ایس پی آر کے مطابق مارے گئے دہشت گردوں سے اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد بھی برآمد ہوا ہے۔ مارے گئے دہشت گرد سکیورٹی فورسز کے خلاف متعدد کارروائیوں اور معصوم شہریوں کے قتل میں ملوث تھے۔مارے گئے دہشت گرد سکیورٹی فورسز کے خلاف دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں اور معصوم شہریوں کے قتل میں ملوث تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں