0

پی آئی اے نجکاری کیلئے تیار، بورڈ آف ڈائریکٹرز نے منظوری دیدی،اہم خبر آگئی

پاکستان ایئرلائن کی نجکاری کے عمل میں انتہائی اہم پیش رفت سامنے آگئی، بورڈ آف ڈائریکٹرز نے حکومتی پلان کی منظوری دے دی۔تفصیلات کے مطابق ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ بورڈ آف ڈائریکٹرز نے پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز کی نجکاری کے حکومتی منصوبے کی منظوری دے دی ہے۔4 سال سروس مکمل کرنے والے ملازمین کو ریٹائر کرنے کی تجویز سامنے آگئی، نجکاری سے قبل رضاکارانہ ریٹائرمنٹ کی تجویز پر بھی غور کیا گیا ہے۔ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ اجلاس میں فنانشل کنسلٹنٹ ارنسٹ ینگ کمپنی کی نجکاری کے حوالے سے رپورٹ پر بریفنگ دی گئی۔واضح رہے کہ پی آئی اے بورڈ اکتوبر 2023 سے غیر فعال تھا، کابینہ نے چند روز قبل پی آئی اے کے نئے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی منظوری دی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں