0

پشاور کے پبلک پارکس میں مفت وائی فائی کی سہولت فراہم کرنے کا فیصلہ،وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے اعلان نے شہریو ں کے دل جیت لیے

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے پشاور کے پبلک پارکس میں مفت وائی فائی کی سہولت فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین خان گنڈا پور کی زیر صدارت پشاور کی خوبصورتی کے حوالے سے اجلاس ہوا۔ اجلاس میں پشاور شہر کو خوبصورت بنانے کے لیے مختلف امور پر غور کیا گیا۔ سروس شروع کرنے اور پشاور کے پبلک پارکوں میں مفت وائی فائی کی سہولت فراہم کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے انہوں نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ وہ معاملات کو حتمی شکل دے کر منظوری کے لیے پیش کریں۔ گنڈا پور نے اہم احکامات جاری کرتے ہوئے کہا کہ شہر کی خوبصورتی کے لیے ایسے اقدامات تجویز کیے جائیں۔جو پائیدار ہوں، سڑکوں کے کنارے کھمبوں پر خوبصورت گملے لگائے جائیں اور ان میں مصنوعی پودے اور پھول لگائے جائیں۔ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا مزید کہنا تھا کہ پشاور میں جہاں بھی ضرورت ہو اسٹریٹ لائٹس کو سولر انرجی پر منتقل کرنے پر کام کیا جائے۔ اوور ہیڈ برجز کی بجائے انڈر پاسز بنائے جائیں، ورسک روڈ سے ناصر باغ رنگ روڈ کے باقی ماندہ حصے کی تعمیر جلد شروع کی جائے، بی آر ٹی کوریڈور کے ساتھ سڑک کو چوڑا کیا جائے تاکہ یونیورسٹی روڈ پر ٹریفک کا ہجوم کم ہو۔ بحالی پر کام شروع کیا جائے۔ اجلاس میں صوبائی وزیر بلدیات ارشد ایوب کے علاوہ متعلقہ انتظامی سیکرٹریز اور دیگر حکام نے شرکت کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں