0

وزیراعظم گیس کی قیمتوں میں اضافے پر برہم، آڈٹ رپورٹ طلب کر لی،کیا ہونے والا ہے ؟اہم خبر آگئی

اسلام آباد: وزیراعظم نے گیس کی قیمتوں میں حالیہ اضافے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے آڈٹ رپورٹ طلب کرلی۔ وزیراعظم نے گیس کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کی فرانزک آڈٹ رپورٹ ایک ماہ میں پیش کرنے کی ہدایت کی۔شہباز شریف نے گیس کی قیمتوں میں حالیہ اضافے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے اوگرا اور گیس کمپنیوں کی کارکردگی کا جائزہ لینے کا فیصلہ کیا اور گیس انفراسٹرکچر، گیس چوری اور ایران پاکستان گیس پائپ لائن منصوبے کی ناقص کارکردگی کی 3 ماہ میں تفصیلی رپورٹ طلب کرلی۔ وزیراعظم نے مانیٹرنگ کے لیے فوری طور پر بین وزارتی کمیشن بنانے کی ہدایت کردی، وزیراعظم نے ایک ماہ میں اضافی بجلی کی فراہمی کے لیے نئے صنعتی زونز بنانے کا منصوبہ بھی طلب کرلیا۔ انہوں نے پاور اینڈ پیٹرولیم ڈویژن کو 2 ہفتوں میں ریوالونگ کریڈٹ سلوشن تیار کرنے کی بھی ہدایت کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں