0

گورنر پنجاب بلیغ الرحمان نے ایچی سن کالج کے پرنسپل کے استعفیٰ پر لگائے گئے الزامات کا کیاجواب دے دیا،جان کر آپ یقین نہیں کریں گے

لاہور: گورنر پنجاب بلیغ الرحمان نے ایچی سن کالج کے پرنسپل کے استعفے میں لگائے گئے الزامات کا جواب دے دیا۔ گورنر پنجاب نے کہا کہ پرنسپل ایچی سن کالج نے دو بار استعفیٰ کی درخواست دی، بورڈ نے نیا پرنسپل تعینات نہیں کیا۔ استعفیٰ منظور نہیں کیا گیا۔ بلیغ الرحمان نے کہا کہ ایچی سن کالج کے نئے پرنسپل کی تقرری کو آئندہ ماہ حتمی شکل دے دی گئی ہے، اگست 2024 میں پرنسپل کا استعفیٰ ممکن ہے۔احد چیمہ کے بچوں کی فیس معافی کے حوالے سے گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ احد چیمہ ملازمت کی وجہ سے ایک سال سے اسلام آباد میں تعینات تھے۔ ان کی فیس معاف کرنے کی درخواست کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں