0

نئی پارٹی کب تک سامنے آئے گی؟ شاہد خاقان عباسی نے بتا دیا۔

اسلام آباد: سابق وزیراعظم اور سینئر سیاستدان شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ پارٹی بنانے کے لیے مشاورت اور رابطے جاری ہیں، 2 ماہ میں پارٹی آگے آئے گی۔ شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ نئی پارٹی کی سوچ اور فکر کے حوالے سے مشاورت جاری ہے، ہم سمجھتے ہیں کہ موجودہ تین بڑی جماعتیں مسائل حل نہیں کرسکتیں۔ شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ ہم سمجھتے ہیں کہ نئی سوچ اور نئی پارٹی کے لیے جگہ ہے۔ سیاسی استحکام کے بغیر ملک کے معاشی مسائل حل نہیں ہوسکتے۔ سابق وزیراعظم نے کہا کہ اپوزیشن سمجھتی ہے کہ الیکشن چوری ہوا ہمیں حکومت میں ہونا چاہیے تھا۔حکومت میں بھی شرمندگی کا عنصر موجود ہے۔ انہوں نے خدشہ ظاہر کیا کہ ملکی معاملات ایک طرف اور سیاست دوسری طرف رہے گی۔ مجھے حکومت چلاتے اور مسائل حل کرتے نظر نہیں آتے۔ جزوی طور پر یا نہیں، یہ ان کی سیاسی کامیابی ہے، حکومتی کارکردگی کے نتائج کا وزن مسلم لیگ (ن) پر ہی پڑے گا۔ اہم معاشی فیصلے کرتے ہیں، وزیراعظم کمیٹی میں جائیں گے تو صورتحال سے زیادہ آگاہ ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کے لیے ای سی سی کی صدارت کرنا ضروری ہے، اگراگر آپ کام کرنا چاہتے ہیں، ایک تہائی اکثریت بہت زیادہ ہے، محنت کریں اور فیصلے کریں تو آپ کو کوئی نہیں روک سکتا۔ شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ فیصلے نہیں کرتے تو کام نہ کرنے کا بہانہ بن جاتا ہے۔ اگر اجازت نہ دی جائے تو استعفیٰ دے کر گھر چلے جائیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں