0

طاقت سے فیصلے مسلط کرنے کا وقت گزر گیا، اپنی مرضی سے جلسے کرینگے: اسد قیصر

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اسد قیصر نے کہا ہے کہ مرضی اور طاقت سے فیصلے مسلط کرنے کا وقت گزر گیا، اب پی ٹی آئی اپنی مرضی سے جلسے کرے گی۔ اسلام آباد میں 23 مارچ کے حوالے سے تقریب سے خطاب۔ کرتے ہوئے اسد قیصر نے کہا کہ بانی پاکستان کی خواہش تھی کہ قانون کی حکمرانی ہو، آج آئین معطل اور انسانی حقوق پامال ہو رہے ہیں۔ نہیںکوئی سمجھتا ہے کہ وہ اپنی مرضی کے فیصلے ہم پر مسلط کرے گا، وہ بھول میں ہے، وہ وقت گزر گیا جب مرضی اور طاقت سے فیصلے مسلط کیے جاتے تھے، یہ کسی کے باپ کا ملک نہیں، ہم اپنی مرضی سے ریلیاں نکالیں گے۔ انہوں نے کہا کہ 9 مئی کی رٹ دائر کی ہے، اس پر آزاد جوڈیشل کمیشن بنائیں، کمیشن بنے گا تو پتہ چلے گا کہ 9 مئی کے پیچھے محسن نقوی کا ہاتھ ہے یا کوئی اور۔ اسد قیصر نے کہا کہ ہم پرامن لوگ ہیں لیکن اس حد تک نہ لے جائیں کہ حالات قابو میں نہ ہوں، یاد رکھیں مینڈیٹ کی واپسی تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔پڑوسیوں سے تعلقات اچھے نہیں، افغانستان پر سفارتی کوششیں کی جائیں، اس ملک کو آئین کے مطابق چلائیں۔ چیف جسٹس کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ امید تھی کہ آپ آئین پر عمل کریں گے، لیکن آپ آئین پر عمل نہیں کر سکے۔ قاضی فائزئی آئین و قانون کے مطابق فیصلے کریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں