0

عیدالفطر پر نئے کر نسی نوٹ جاری ہونگے یا نہیں؟اسٹیٹ بینک سے اہم خبر آ گئی

شہریوں کے لیے بری خبر، اس سال بھی عیدالفطر پر نئے کرنسی نوٹ جاری نہیں کیے جائیں گے۔ ذرائع کے مطابق گزشتہ 2 سال کی طرح اس عید پر نئے کرنسی نوٹ جاری نہیں کیے جائیں گے، اسٹیٹ بینک نے اس سال عید پر نئے نوٹ جاری نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔شہری نئے نوٹوں کے حصول کے لیے نجی بینکوں کے چکر لگانے پر مجبور، بینک انتظامیہ نے نئے نوٹوں کی فراہمی پر معذرت شروع کر دی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ نئے نوٹ جاری نہ ہونے کی وجہ سے صارفین کاپیاں جاری نہیں کر سکیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں