0

ہم عدل و انصاف کی جدوجہد جاری رکھیں گے، یوم پاکستان پر وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا پیغام

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ ملک کو مسائل سے نکال کر ترقی کی راہ پر گامزن کرنا ہمارا اجتماعی فرض ہے۔ ہم ملک میں انصاف، مساوات، شفافیت اور قانون کی حکمرانی کے لیے جدوجہد جاری رکھیں گے۔ 23 مارچ کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں علی امین گنڈا پور نے کہا کہ پاکستان کا قیام بلاشبہ برصغیر کے مسلمانوں کی طویل جدوجہد، انتھک محنت اور عظیم قربانیوں کا نتیجہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج کے دن ہم وطن عزیز کے قیام کے لیے اپنے اسلاف کی شب و روز جدوجہد اور قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔علی امین نے مزید کہا کہ آج ہم سے تقاضا کرتا ہے کہ ہم مملکت خداداد کی بقا، سلامتی اور استحکام کے لیے اپنا کردار ادا کریں۔ ایسا کرنے کی ضرورت ہے، ہمارے اسلاف نے باہمی اتفاق اور اتحاد سے قیام پاکستان کو ممکن بنایا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں