0

نیوزی لینڈ کیخلاف سیریز کیلئے کھلاڑیوں کے انتخاب پر مشاورت

چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کے لیے تربیتی اور فٹنس کیمپ کے لیے کھلاڑیوں کے انتخاب کے لیے پی سی بی حکام سے تفصیلی مشاورت کی ہے۔چیف سلیکٹر وہاب ریاض نے پی ایس ایل 9 میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے بلے بازوں اور باؤلرز کی رپورٹ دی۔پاکستان کرکٹ بورڈ کے ہیڈ آفس میں کیمپ کے لیے کھلاڑیوں کے ناموں پر غور کیا گیا جس میں محسن نقوی نے میرٹ اور کارکردگی کی بنیاد پر کھلاڑیوں کا انتخاب کرنے کی ہدایت کی۔محسن نقوی نے کہا کہ پی ایس ایل 9 میں بہترین کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں کو کیمپ میں شامل کیا جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں