0

مکہ مکرمہ میں تیز رفتار گاڑی افطار دسترخوان پر بیٹھے افراد پر چڑھ گئی

مکہ مکرمہ میں تیز رفتار کار ڈرائیور کے قابو سے باہر ہوگئی اور مسجد کے باہر بیٹھے لوگوں پر چڑھ دوڑی جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اور 21 افراد زخمی ہوگئے۔عرب میڈیا کے مطابق حادثہ مغرب کی اذان سے کچھ دیر قبل اس وقت پیش آیا جب روزہ دار افطاری کے لیے مسجد کے باہر بیٹھے ہوئے تھے۔رپورٹ کے مطابق حادثے کی اطلاع ملتے ہی سول ڈیفنس اور ریڈ کریسنٹ کے امدادی رضاکار جائے وقوعہ پر پہنچ گئے اور زخمیوں کو فوری طور پر طبی امداد فراہم کی جب کہ شدید زخمیوں کو ایمبولینسز کے ذریعے اسپتال منتقل کیا گیا۔عرب میڈیا کے مطابق متعلقہ ادارے حادثے کی مزید تحقیقات کر رہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں