0

الشفاء اسپتال کے گرد 3 اسرائیلی ٹینکوں کو الیاسین راکٹ سے نشانہ بنایا: حماس

اسرائیلی جارحیت کے جواب میں حماس کے جوابی حملے جاری ہیں۔ حماس نے کہا ہے کہ القسام بریگیڈز نے الشفا ہسپتال کا محاصرہ کرنے والی اسرائیلی فوج پر متعدد حملے کیے اور 2 دنوں میں اسرائیلی فوجیوں اور ٹینکوں پر حملوں کی ویڈیو جاری کی۔ ویڈیو میں اسرائیلی فوجیوں کو اسنائپر گن سے عمارت کو نشانہ بناتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ حماس نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ اس نے الشفاء ہسپتال کے اردگرد 3 اسرائیلی ٹینکوں کو الیاسین راکٹوں سے نشانہ بنایا جب کہ اسرائیلی فوج نے الشفاء میڈیکل کمپلیکس پر حملہ کیا۔ کئی تنصیبات کو تباہ کیا اور ہسپتال کے اردگرد کی عمارتوں کو بھی بمباری سے نشانہ بنایا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں