0

بزرگ اور معذور افراد کو طواف کرانے کیلئے گالف کار فراہم

مسجد الحرام میں معمر، معذور اور بیمار زائرین کے لیے گولف کارٹ کی خصوصی سہولت فراہم کی گئی۔عرب میڈیا کے مطابق مسجد الحرام کی چھت سے طواف کرنے کے لیے گولف کارٹس کا استعمال کیا جاتا ہے، ابتدائی طور پر انتظامیہ کی جانب سے 50 گالف کارٹس فراہم کی گئی ہیں۔اطلاعات کے مطابق گولف کارٹس شام 4 بجے سے صبح 4 بجے تک دستیاب ہیں جن کا کرایہ 25 ریال فی کس ہے اور ہر گاڑی میں 10 افراد کے بیٹھنے کی گنجائش ہے۔مسجد الحرام کے مختلف دروازوں پر گاڑیوں کی بکنگ کے انتظامات کیے گئے ہیں، ان مقامات سے گالف کارٹس کی بکنگ کے بعد لفٹ کے ذریعے مسجد الحرام کی چھت پر جایا جا سکتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں