174

آسٹریا میں وائرس کے مریضوں کی تعداد میں حیرت انگیز اضافہ

ویانا :آسٹریا بھرمیں وائرس کے مریضوں کی تعداد ایک بار پھر 10,000 یومیہ تک پہنچ گئی،گزشتہ روز 10,291 مریضوں میں وائرس کی تصدیق ہوئی ۔

وزیر صحت وولف گینگ مکسٹین نے خبردار کیا ہے کہ اومی کرون کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے، روزانہ 20,000 سے زیادہ کیسز کی توقع کرتے ہیں۔ وزیر صحت نے عوام سے ویکسینیشن کروانے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ آپ بغیر اپوائنٹمنٹ کے جلد سے جلد ویکسین لگوائیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں