0

غزہ میں جنگ بندی کے معاہدے تک پہنچنے کے قریب ہیں: امریکی وزیرِ خارجہ

امریکی وزیر خارجہ انتھونی بلینکن کا کہنا ہے کہ غزہ میں جنگ بندی کا معاہدہ قریب ہے۔امریکی وزیر خارجہ انتھونی بلینکن نے عرب میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا حماس سے نمٹنے کے لیے متبادل آپشنز پر غور کر رہا ہے۔امریکی وزیر خارجہ انتھونی بلینکن نے کہا ہے کہ غزہ جنگ کا خاتمہ چاہتے ہیں تاکہ غزہ کی پٹی کے مستقبل پر کام کیا جا سکے۔انہوں نے کہا کہ بحیرہ احمر میں جو کچھ ہو رہا ہے وہ صرف امریکی مسئلہ نہیں ہے بلکہ بین الاقوامی مسئلہ ہے۔امریکی وزیر خارجہ انتھونی بلینکن نے مزید کہا ہے کہ امریکا ایران پر دباؤ ڈال رہا ہے کہ وہ حوثیوں پر اپنا اثر و رسوخ استعمال کرے۔ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ حماس کو غزہ کی انسانی صورت حال کی کوئی پرواہ نہیں، ورنہ وہ مذاکرات کے لیے مزید رعایتیں دیتی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں