0

سائنسداں متاثرہ سیلز سے HIV کو الگ کرنے میں کامیاب

سائنسدانوں کی ایک ٹیم نے دعویٰ کیا ہے کہ وہ ایچ آئی وی کو دوسرے خلیوں سے الگ کرنے میں کامیاب ہو گئے ہیں۔ایک طبی کانفرنس میں پیش کی گئی تحقیق میں، ایمسٹرڈیم یونیورسٹی کی ایک ٹیم نے کہا کہ اس نے نوبل انعام یافتہ CRISPR جین ایڈیٹنگ ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے متاثرہ خلیوں سے HIV ہٹانے کا کامیاب تجربہ کیا ہےٹیم کا کہنا ہے کہ طریقہ کار کو مکمل طور پر محفوظ اور موثر ثابت کرنے کے لیے مزید کام کی ضرورت ہے۔موجودہ ایچ آئی وی ادویات وائرس کو روک سکتی ہیں لیکن اسے مار نہیں سکتیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں