0

چیمپئنز ٹرافی سے قبل 3 بڑے اسٹیڈیمز کی اپ گریڈیشن کیلئے ابتدائی ڈیزائن پیش

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 سے قبل 3 اسٹیڈیمز کی اپ گریڈیشن کے ابتدائی ڈیزائن چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن نقوی کو پیش کر دیے گئے ہیں۔پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی نے آئندہ سال پاکستان میں ہونے والی چیمپئنز ٹرافی سے قبل 3اسٹیڈیمز کی اپ گریڈیشن کے احکامات جاری کردیئے ہیں اور اس سلسلے میں بورڈز کے اجلاس شروع ہوگئے ہیں۔ میٹنگ میں نیسپاک حکام نے چیئرمین محسن نقوی کو منصوبوں پر بریفنگ دی اور تین سٹیڈیمز (نیشنل بینک کرکٹ سٹیڈیم کراچی، قذافی سٹیڈیم لاہور اور راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم) کی اپ گریڈیشن کے ابتدائی ڈیزائن پیش کئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں