0

امریکہ افغانستان کو دہشت گردی کی محفوظ پناہ گاہ بنتا نہیں دیکھنا چاہتا

امریکی محکمہ خارجہ کے نائب ترجمان ویدانت پٹیل کا کہنا ہے کہ وہ افغانستان کو دہشت گردی کی محفوظ پناہ گاہ بنتا نہیں دیکھنا چاہتے۔امریکی محکمہ خارجہ کے نائب ترجمان ویدانت پٹیل نے پریس بریفنگ میں کہا کہ پاکستانی شراکت داروں کے ساتھ انسداد دہشت گردی تعاون پر باقاعدگی سے بات چیت کی جاتی ہے۔ویدانت پٹیل نے کہا کہ پاکستان کا میڈیا نسبتاً مضبوط ہے، اختلاف رائے اور آراء کے لیے کھلا ہے، جب کہ روس کا اختلافی آوازوں کو دبانے اور خاموش کرنے کا واضح ریکارڈ ہے۔ترجمان نے کہا کہ ان ممالک میں لوگوں کو فیصلے کرنے میں مدد کرنے کے لیے انتخاب، معلومات تک رسائی ہونی چاہیے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں