0

اسلام آباد یونائیٹڈ نے تیسری بار پی ایس ایل کا تاج اپنے سرپر سجالیا

اسلام آباد یونائیٹڈ نے پی ایس ایل 9 کی چچی ماتی ٹرافی جیت لی، لگاتار چوتھا فائنل کھیلنے والی ملتان کی ٹیم ایک بار پھر خالی ہاتھ رہ گئی۔تفصیلات کے مطابق شائقین کو پی ایس ایل کے ایک اور سنسنی خیز فائنل میں اسلام آباد یونائیٹڈ اور ملتان سلطان کے درمیان میچ دیکھنے کو ملا۔ تاہم عماد وسیم کی آل راؤنڈ کارکردگی کی بدولت اسلام آباد کی ٹیم نے پی ایس ایل کی مائشٹھیت ٹرافی جیت لی۔اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم نے تیسری بار پی ایس ایل چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کیا جبکہ ملتان سلطانز مسلسل تیسری مرتبہ فائنل جیتنے میں ناکام رہی۔سنسنی خیز فائنل میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے 160 رنز کا ہدف آخری گیند پر حاصل کر لیا، مارٹن گپٹل نے نصف سنچری اسکور کی جب کہ اعظم خان 30 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔عماد وسیم نے ناقابل شکست 19 رنز بنائے، نسیم شاہ نے 17 رنز بنا کر اسلام آباد کی جیت میں اہم کردار ادا کیا۔ حنین شاہ نے فائنل کی آخری گیند پر پرننگ شاٹ مارا۔نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں اسلام آباد کی فتح کے بعد جذباتی مناظر بھی دیکھنے میں آئے، حنین شاہ وننگ شاٹ پر چھا گئے۔ فتح کے بعد اسلام آباد یونائیٹڈ کے کھلاڑی میدان میں سجدہ ریز ہوگئے۔کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں ملتان سلطانز نے مقررہ اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 159 رنز بنائے اور اسلام آباد یونائیٹڈ کو جیت کے لیے 160 رنز کا ہدف دیا۔ عثمان خان 57 رنز بنا کر شاندار رہے، کپتان محمد رضوان 26 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، افتخار احمد نے 20 گیندوں پر 32 رنز کی اننگز کھیلی، ان کی اننگز میں تین چھکے اور تین چوکے شامل تھے۔کپتان شاداب خان نے تین وکٹیں حاصل کیں۔اس سے قبل ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان نے ٹاس جیت کر شاداب خان الیون کو پہلے باؤلنگ کی دعوت دی۔محمد رضوان نے کہا کہ ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔کولن منرو اور ٹائم ملز کی اسلام آباد یونائیٹڈ ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں