0

بابراعظم کے رواں سیزن میں زیادہ رنز، فخر کا ریکارڈ بچ گیا

کراچی: اس سیزن میں بابر اعظم کے سب سے زیادہ رنز جبکہ فخر زمان کا ریکارڈ محفوظ ہے۔پاکستان سپر لیگ کے 9ویں ایڈیشن میں بابر اعظم 569 رنز بنا کر ٹاپ سکورر رہے تاہم فخر زمان کا ایک سیزن میں سب سے زیادہ رنز کا ریکارڈ محفوظ ہو گیا۔دوسرے ایلیمینیٹر میں پشاور زلمی کی ناکامی سے قطع نظر اسٹار بلے باز نے یہ کارنامہ 11 اننگز میں انجام دیا، فخر زمان ایونٹ کی تاریخ میں ایک ہی ایڈیشن میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے دوسرے بلے باز بن گئے۔ 2022 میںحالیہ ایڈیشن میں ملتان سلطانز کے کپتان اور قومی وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان نے بھی 11 اننگز میں 381 رنز جوڑ کر دوسری پوزیشن حاصل کی ہے۔ اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف آج ہونے والے فائنل میں شاید اس میں اضافہ ہوگا۔عثمان خان 6 اننگز میں 373 رنز بنا کر تیسرے نمبر پر ہیں، ریز وان ڈیر ڈوسین 7 اننگز میں 364 رنز بنا چکے ہیں، زلمی کے اوپنر صائم ایوب 11 اننگز میں 345 رنز بنا کر ٹاپ فائیو کا حصہ بن گئے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں