0

پیوٹن نے صدارتی انتخاب جیت لیا، پانچویں بار روس کے صدرمنتخب

روسی صدر ولادی میر پیوٹن نے ابتدائی نتائج کے مطابق صدارتی انتخاب جیت لیا ہے۔ روس میں صدارتی انتخاب کے لیے ووٹنگ کا عمل مکمل ہو گیا ہے اور تمام پولنگ سٹیشنز بند کر دیے گئے ہیں۔ روس میں صدارتی انتخابات کے لیے ووٹنگ 15 سے 17 مارچ تک جاری رہی۔روسی میڈیا کے مطابق پولنگ اسٹیشنز بند ہونے تک 11.23 ملین ووٹرز میں سے 74 فیصد ووٹ ڈال چکے تھے۔ روس کے صدارتی انتخابات میں پہلی بار کھیرسن اور ڈونیٹسک کے علاقوں میں ووٹنگ ہوئی جب کہ روس کے صدارتی انتخابات میں سب سے زیادہ ووٹر چیچنیا میں 96% ووٹ ڈالے گئے۔ روس سے باہر 230 پولنگ سٹیشنوں پر لاکھوں ووٹرز نے ووٹ کا حق استعمال کیا۔ ابتدائی نتائج کے مطابق پیوٹن نے 87.97 فیصد ووٹ لے کر روسی صدارتی انتخاب جیت لیا۔ پوٹن 1999 سے روس پر حکومت کر رہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں