0

پشاور زلمی کے کھلاڑیوں نے شلوار قمیض پہنی۔

افطار ڈنر میں پشاور زلمی کے مقامی اور غیر ملکی کھلاڑیوں نے قومی لباس، شلوار قمیض اور بنیان پہن کر منفرد انداز اپنایا۔ کراچی میں مقامی ڈیزائنر کی جانب سے پشاور زلمی کے اعزاز میں افطار ڈنر کا اہتمام کیا گیا جس میں تمام کھلاڑیوں نے شرکت کی۔ ٹیم کے کوچ ڈیرن سیمی اور غیر ملکی کھلاڑیوں نے پاکستان کے قومی لباس کی تعریف کی۔ پشاور زلمی کے کپتان بابر اعظم نے ذاتی مصروفیات کے باعث افطار ڈنر میں شرکت نہیں کی۔ کراچی کے مقامی ہوٹل میں افطار ڈنر کا اہتمام کیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں