0

نظریں ریکارڈ پر نہیں ٹیم کے لیے کارکردگی پر ہیں، اسامہ میر

ملتان سلطانز کے اسامہ میر کا کہنا ہے کہ میری نظر ریکارڈ پر نہیں ٹیم کے لیے پرفارم کرنے پر ہے۔ کراچی میں کھیلے گئے ایچ بی ایل پی ایس ایل سیزن 9 کے کوالیفائرز کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے سلطانز کے اسامہ میر نے کہا کہ کراچی میں مجھے ہمیشہ اسپنرز کی حمایت ملتی ہے۔ اسامہ میر نے کہا کہ گزشتہ ایڈیشن میں بھی میری کارکردگی اچھی رہی۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز کھیلے گئے پی ایس ایل 9 کے کوالیفائر میچ میں ملتان سلطانز نے پشاور زلمی کو 7 وکٹوں سے شکست دی تھی۔ فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا۔ ملتان سلطانز کی جانب سے اسامہ میر اور کرس جارڈن نے دو دو جبکہ ڈیوڈ ویل، محمد علی اور عباس آفریدی نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں