0

پی سی بی نے نیوزی لینڈ سے سیریز کا شیڈول فائنل کردیا

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز کے شیڈول کو حتمی شکل دے دی ہے۔ذرائع کے مطابق نیوزی لینڈ کی ٹیم 5 ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کھیلنے اگلے ماہ پاکستان آئے گی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ کیوی ٹیم 14 اپریل کو اسلام آباد پہنچے گی، پانچ میچوں کی سیریز 18 سے 27 اپریل کے درمیان کھیلی جائے گی، سیریز کے تمام میچز راولپنڈی اور لاہور میں کھیلے جائیں گے۔ذرائع کے مطابق سیریز کے پہلے تین میچز 18، 20 اور 21 اپریل کو راولپنڈی میں جبکہ 25 اور 27 اپریل کو لاہور میں کھیلے جائیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں