0

امداد کے منتظر فلسطینیوں پر اسرائیلی فوج کا تیسرا حملہ، متعدد فلسطینی شہید

اسرائیلی فوج نے ایک ہفتے میں تیسری بار غزہ میں امداد کے منتظر فلسطینیوں پر حملہ کیا۔ کویت اسکوائر پر فائرنگ سے متعدد فلسطینی شہید اور زخمی ہوگئے۔ اطلاعات کے مطابق رفح اور خان یونس پر اسرائیلی فوج کے حملوں میں 25 فلسطینی شہید ہوگئے۔ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں اسرائیل پر تنقید کرتے ہوئے یو این آر ڈبلیو اے کے سربراہ نے کہا کہ صرف 150 دنوں میں غزہ میں 30 ہزار سے زائد فلسطینی مارے جا چکے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ غزہ پر انسانوں کا بنایا ہوا قحط منڈلا رہا ہے۔ چند ماہ کے بچے پانی کی کمی اور بھوک سے مر رہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں