0

بھارتی وزیراعظم کی شہباز شریف کو پاکستان کے 24ویں وزیراعظم بننے پر مبارکباد

بھارتی وزیراعظم نریندرا مودی کی طرف سے شہباز شریف کو وزیراعظم بننے پر مبارکباد پیش کی گئی۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر بھارتی وزیراعظم نے ٹویٹ کے ذریعے نومنتخب وزیراعظم کو عہدے کا حلف اٹھانے پر مبارکباد پیش کیانہوں نے لکھا کہ ‘شہباز شریف کو بطور وزیراعظم پاکستان حلف اٹھانے پر بہت مبارک باد۔’اس سے قبل ترک صدر طیب اردوان نے بھی شہباز شریف کو پاکستان کے 24ویں وزیراعظم بننے پر نیک تمناؤں کا اظہار کیا تھا۔ ترک صدر نے پاکستان کو ترقی کی راہ پرگامزن کرنے کی شہباز شریف کی صلاحیت پراعتماد کا بھی اظہار کیا تھا۔خیال رہے کہ اتوار کو وزیراعظم کے انتخاب کے لیے مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کے امیدوار شہباز شریف اور سنی اتحاد کونسل کے عمر ایوب کے درمیان مقابلہ ہوا۔ شہباز شریف کو 201 جبکہ عمر ایوب صرف 92 ووٹ لے سکے۔اس طرح شہباز شریف دوسری مرتبہ اسلامیہ جمہوریہ پاکستان کے وزیراعظم منتخب ہوئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں