0

کم بلڈ پریشر کی مختلف اقسام اور وجوہات

ہم اکثر ہائی بلڈ پریشر کے نقصانات کے بارے میں سنتے اور پڑھتے رہتے ہیں تاہم بلڈ پریشر کا کم ہوجانا کتنے سنگین مسائل کا سبب بن سکتا ہے، اس کے بارے میں زیادہ بات نہیں کی جاتی۔کم بلڈ پریشر (hypotension) بالخصوص بوڑھے افراد میں کولہے کی ہڈی ٹوٹ جانے یا ریڑھ کی ہڈی کے فریکچر تک کا باعث بن سکتا ہے۔ علاوہ ازیں بلڈ پریشر میں یہ کمی اگر اچانک اور شدید ہو تو جسم آکسیجن سے محروم ہوجاتا ہے۔ یہ دل، دماغ اور دیگر اعضاء کو نقصان پہنچا سکتا ہے اور بالآخر موت کی وجہ بن سکتا ہے۔کم بلڈ پریشر کی مختلف اقسام اور وجوہات ہیں جو کہ درج ذیل ہیں1) سیویئر ہائپوٹینشن: یہ کسی حادثے کے نتیجے میں خون کا اچانک بہت زیادہ بہہ جانا، شدید انفیکشن، ہارٹ اٹیک یا شدید الرجک ردعمل کی وجہ سے بلڈ پریشر کم ہوجاتا۔آرتھواسٹیٹک ہائپوٹینشن: اس میں بلڈ پریشر اس وقت گر جاتا ہے جب آپ لیٹنے کی حالت سے فوراً کھڑے ہوجاتے ہیں۔ اس قسم کا کم بلڈ پریشر عام طور پر صرف چند سیکنڈ یا منٹ تک رہتا ہے۔3) نَرو میڈیئیٹ ہائپوٹینشن (NMH): یہ زیادہ تر نوجوان بالغوں اور بچوں کو متاثر کرتا ہے۔ یہ اس وقت ہوتا ہے جب کوئی شخص طویل وقت سے کھڑا ہو۔اسی طرح بعض ادویات اور طبی حالتیں بھی کم بلڈ پریشر کا باعث بن سکتی ہیں جیسے کہ:انسداد اضطراب ادویاتDiuretics (وہ ادویات جو جسم میں سیال کو کم کرنے میں مدد کرتی ہیں)دل کی صحت سے متعلق ادویاتسرجری کے لیے استعمال ہونے والی مخصوص ادویاتدرد کش ادویات طبی حالتیںشراب نوشذیابیطس سے ہونے والے اعصابی نقصانات دھڑکنوں کی تال میں تبدیلی ڈی ہائیڈریشن دل کی فعالیت متاثر ہونا

کیٹاگری میں : صحت

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں