0

آئین کے اندر ڈپٹی وزیر اعظم کا کوئی عہدہ نہیں، بیرسٹر گوہرخان نے نیا پنڈوراباکس کھول دیا

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر خان نے کہا ہے کہ آئین میں نائب وزیراعظم کا کوئی عہدہ نہیں، یہ عہدہ زرداری نے بنایا، قانون میں اس سے متعلق کچھ نہیں۔چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر خان نے اسلام آباد میں سیشن کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم کہتے رہے ہیں کہ یہ عہدے اپنے رشتہ داروں میں بانٹ رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہم اپنے حقوق کے لیے کھڑے ہو کر ان کے خلاف بولیں گے تو مقدمات درج ہوں گے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم اسمبلی میں صرف عوام کے حقوق کے لیے آواز اٹھانے کے لیے بیٹھے ہیں، ابھی تک ان سے مذاکرات کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں