0

نائب وزیراعظم نے معاشی معاملات دیکھے تو اختلافات جنم لینگے، شاہد خاقان نے مزید کیا کہا ؟جانیں

سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کو معاشی معاملات دیکھنے کا ٹاسک دیا گیا تو اختلافات پیدا ہوں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسحاق ڈار کی بطور نائب وزیراعظم تقرری پر کیا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت میں نائب وزیراعظم کی ضرورت نہیں اور نہ ہی آئین میں نائب وزیراعظم کی کوئی گنجائش ہے۔ شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ نائب وزیراعظم کا عہدہ آئینی نہیں، ماضی میں 3 نائب وزیراعظم رہ چکے ہیں۔ ایگزیکٹو آرڈر کو چیلنج نہیں کیا جا سکتامعاملہ وزیر اعظم پر چھوڑ دیں کہ وہ کس کو کیا عہدہ دیتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم جس کو دے اس کی کارکردگی دیکھی جائے ماضی میں کارکردگی اچھی نہیں تھی اس لیے اسحاق ڈار واپس اترے، میرا قصور نہیں۔ اگر عدالت نائب وزیر اعظم کے عہدے کا فیصلہ دے تو اچھا ہے۔ مسلم لیگ ن کے منحرف رہنما نے مزید کہا کہ اگر وزیراعظم مصروفیت کی وجہ سے سمجھتے ہیں کہ اسحاق ڈار کو کوئی کام دے دیں تو کوئی حرج نہیں۔ اسحاق ڈار کو معاشی معاملات دیکھنے کا کہا جائے تو اختلافات پیدا ہوں گے۔ واضح رہے کہ وزیراعظم نے گزشتہ روز وزیر خارجہ اسحاق ڈار کو نائب وزیراعظم مقرر کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں