0

نگران حکومت کا بجلی اور گیس کی قیمتوں سے متعلق اہم فیصلہ

نگراں حکومت نے بجلی اور گیس کی قیمتوں سے متعلق اہم فیصلہ کر لیا۔ ذرائع کے مطابق ٹیرف کے نوٹیفکیشن میں حکومت کا کردار ختم کرنے کی ترامیم کی منظوری دے دی گئی، وفاقی کابینہ نے نیپرا اور اوگرا کے قوانین میں ترامیم کی منظوری دے دی، ترامیم کے تحت نوٹیفکیشن میں نیپرا اور اوگرا کو بااختیار بنایا جائے گا۔ ٹیرف کے، نگران وفاقی کابینہ نے سرکولیشن کے ذریعے اقدامات کی منظوری دے دی ہے۔ پاور اینڈ پیٹرولیم ڈویژن نیپرا اور اوگرا قوانین میں ضروری ترامیم کرے گا، اوگرا اور نیپرا حکومتی مداخلت کے بغیر بجلی، گیس ٹیرف کے نوٹیفکیشن جاری کر سکیں گے، ترامیم کے تحت عوامی شکایات کے لیے اپیلٹ ٹربیونلز بنائے جائیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں