0

نواز یا مریم کا امکان نہیں، شہباز یا بلاول میں سے کوئی وزیراعظم بن سکتا ہے: منظور وسان نے پیشگوئی کر دی

اسلام آباد:پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی ) کے سینئر رہنما منظور وسان کا کہنا ہے کہ نواز شریف اور مریم نواز کے وزیراعظم بننےکا کوئی امکان نہیں ہے۔اپنے ایک بیان میں پی پی رہنما منظور وسان کا کہنا تھا کہ وفاق میں کوئی بھی اکیلے حکومت نہیں بنا سکتا، اتحادی حکومت ہی بنےگی جبکہ پنجاب اور بلوچستان میں بھی اتحادی حکومت بنےگی۔انھوں نے کہا کہ پی پی سندھ میں حکومت بنانےجا رہی ہے جبکہ بلوچستان میں بھی مضبوط ہے، وفاق میں پی پی، آزاد امیدواروں یا ن لیگ سے مل کر حکومت بنا سکتی ہے۔رہنما پیپلز پارٹی نے مزید کہا کہ نواز شریف اور مریم نواز کے وزیراعظم بننےکا کوئی امکان نہیں، شہباز شریف یا پھربلاول بھٹو زرداری وزیراعظم بنیں گے، جوڑ توڑ کے نتیجےمیں آزاد امیدوار بھی وزیراعظم کا عہدہ حاصل کر سکتا ہے۔انھوں نے مزید کہا کہ گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس (جی ڈی اے) ختم ہو چکی، مستقبل میں جی ڈی اے پیپلز پارٹی میں ضم ہو جائےگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں